چپڑاسی منظور کے بعد پیش خدمت محبوب علی پھیری والا، حمزہ، نصرت شہباز کے اکاؤنٹس میں رقم جمع کرانے کا انکشاف

لاہور (ادریس شیخ) سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کی جانب سے چپڑاسی منظور احمد کے بعد پیش خدمت محبوب علی پھیری والا، جس کے نام سے حمزہ شہباز اور نصرت شہباز کے اکاؤنٹس میں خطیر رقوم جمع کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے صاحبزادوں حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور اہلیہ نصرت شہباز کے بنک اکائونٹس میں چپڑاسی منظور احمد کے نام سے کروڑوں روپے جمع کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ منی لانڈرنگ تفتیش میں ایک پھیری والے کے نام سے بھی خطیر رقوم جمع کروائے جانے کا بھی انکشاف ہوگیا۔

 

پھیری والے محبوب علی کے نام سے مجموعی طور پر 10 لاکھ 31 ہزار 450 امریکی ڈالرز حمزہ اور نصرت شہباز کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کرائے گئے۔ پھیری والے کی جانب سے حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں سب سے پہلی بینک ٹرانزیکشن 25 جون 2007 کو 1 لاکھ 65 ہزار 980 امریکی ڈالرز کی گئی۔ نصرت شہباز کے اکاؤنٹ میں پہلی بینک ٹرانزیکشن 13 دسمبر 2007 کو 36 ہزار 380 امریکی ڈالرز کی گئی۔

 

نیب تفتیش میں رقوم جمع کرائے جانے والوں کی جانچ پڑتال کے بعد پھیری والے کی شناخت سامنے آئی۔ جس نے ایسی کسی بھی بینک ٹرانزیکشن سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں