منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی 48گاڑیوں مشکوک قرار دیدیں

کراچی (پبلک نیوز) خدمت خلق فاؤنڈیشن منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے کے کےایف کی اڑتالیس گاڑیوں کو مشکوک قرار دے دیا۔ ایف آئی اے نے کراچی انسداد دہشت گردی عدالت کو خط کی کاپی ارسال کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کے کے ایف منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس میں نئی پیش رفت سامنے آ گئی۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی استعمال شدہ 48 گاڑیوں کی خرید فروخت پر پابندی کی سفارش کر دی گئی۔ ایف آئی اے کی جانب سے محکمہ ایکسائز کو خط لکھا گیا ہے جس میں گاڑیوں کی خرید و فروخت پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے تمام گاڑیوں کے تصدیق شدہ دستاویزات بھی طلب کر لیں۔ ایف آئی اے نے خط کے متن میں لکھا ہے کہ کے کے ایف کی یہ گاڑیاں منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئی ہیں۔

گاڑیوں کے دستاویزات میں تبدیلی قابل سزا جرم ہے۔ زیر تفتیش گاڑیوں کے ڈاکومنٹس میں تبدیلی کے ذمہ دار کو جرمانوں کے ساتھ ایک برس کی سزا ہو گی۔ ایف ائی اے نے کراچی انسداد ہشتگردی عدالت کو خط کی کاپی ارسال کر دی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں