آصف زرداری اور فریال تالپور کی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد (پبلک نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

 

تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی پر مشتمل بنچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ سابق صدر اپنی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری اور بہن فریال تالپور کے ہمراہ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب پراسیکیوٹر اور فاروق ایچ نائیک کے دلائل مکمل ہونے کے بعد آصف زرداری اورفریال تالپورکی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کو آصف زرداری، فریال تالپور کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔

 

 

واضح رہے کہ آصف زرداری 28 مارچ سے آج تک دو ماہ بارہ دن کے لیے عبوری ضمانت پر رہے۔ آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں پانچ مرتبہ توسیع کی گئی۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں