میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم، آصف زرداری اور فریال تالپور کی حفاظتی ضمانت منسوخ

کراچی (پبلک نیوز) بینکنگ کورٹ نے سندھ میگامنی لانڈرنگ کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ سنا دیا۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانتیں ختم، نمرمجید، ملک ریاض کے داماد زین ملک سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں بھی واپس لے لی گئیں، عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

 

سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں بینکنگ کورٹ کراچی نے بڑا فیصلہ سنا دیا۔ کیس کی تحقیقات کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کی نیب درخواست منظور کرلی گئی۔ عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کیس تحقیقات راولپنڈی منتقل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

 

میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدرآصف زرداری اور ہمشیرہ فریال تالپورکی عبوری ضمانتیں ختم ہوگئیں۔ منی لانڈرنگ تحقیقات میں دیگر ملزمان نمرمجید، ذوالقرنین مجید، علی مجید ملک ریاض کے داماد زین ملک سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں بھی واپس لے لی گئیں۔

 

کراچی کی احتساب عدالت کے فیصلے پر ملزمان کے وکیلوں نے آج کے فیصلے پر سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ  کر لیا۔

حارث افضل  4 روز پہلے

متعلقہ خبریں