ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری

پبلک نیوز: ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بادلوں کے ڈیرے ہیں۔ کراچی میں صبح سویرے ہونے والی ہلکی بارش نے موسم خوشگوار کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا یہ سلسلہ ابھی کچھ دن اور جاری رہے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی ہلکی بارش سے موسم سہانا ہو گیا ہے۔ جس سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں تک مزید بادل برسنے کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔ لیکن انتظامیہ کی جانب سے ندی نالوں کی صفائی کا کام تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔ بارش میں کے الیکٹرک کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔  


دوسری جانب اسلام آباد میں ابررحمت برسنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سلسلہ ابھی چند روز اور جاری رہے گا۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں