پہلے روزہ اور عید کا 5سال پہلے ہی پتہ چل جائیگا، فواد چودھری نے قمری کیلنڈر تیار کروا لیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) چاند دیکھنے کا معاملہ حل ہو گیا۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دبنگ فیصلہ کر لیا۔ اب چاند دیکھنے کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ پہلا روزہ اور عید کب ہو گی۔ پانچ سال پہلے ہی پتہ چل جائے گا۔

فواد چودھری کی ہدایت پر وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مایرین نے سائنسی بنیادی قمری کیلنڈر تیار کر لیا۔ قمری کیلنڈرپانچ سال کے لیے تیار کیا گیا۔ پانچ سال بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری ماہ رمضان میں ہی قمری کیلنڈر جاری کریں گے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر بارے اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کیلنڈر بارے آگاہ کر دیا۔

فواد چودھری کی جانب سے کیلنڈر جاری کرنے سے پہلے علماء سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے مشاورت کے لیے مفتی منیب الرحمان اور مفتی پوپلزئی کو دعوت دی جائے گی۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں