آئندہ دو سالوں میں پاکستان کی معاشی نمو 4.3 اور 4.7 فیصد رہے گی: موڈیز

پبلک نیوز: امن وامان اور پاورسپلائی کی بہتری نے پاکستان میں ترقی کے مواقع بڑھادیے ہیں۔ موڈیز کے مطابق سی پیک منصوبہ سے پاکستان میں کاروباری اعتماد بڑھ رہا ہے۔

پاکستانی معیشت پر موڈیز  نے اپنی رائے دے دی۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا معاشی مستقبل طویل عرصے تک  مضبوط ہے۔ امن وامان، بہتر پاور سپلائی اور ترقیاتی منصوبوں نے ترقی کے مواقع بڑھائے ہیں۔ پاکستان میں کاروباری اعتماد بڑھ رہا ہے۔

موڈیز کے مطابق سی پیک منصوبے معاشی ترقی کا حصہ بن رہے ہیں۔ نئی حکومت کے اداروں کے ریفارم سے مزید بہتری آئے گی۔ بڑھتے قرضے پاکستان کے بڑے چیلنیجز ہیں۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے بیرونی دباو اضافی ہے۔ زرمبادلہ ذخائر کافی نہیں، بڑھانا ہوں گے۔ پاکستانی کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی معمولی ہیں۔ آئندہ دو سالوں میں پاکستان کی اکنامک گروتھ 4.3 اور 4.7فیصد رہے گی۔ دوہزاراٹھارہ میں پاکستان کی معاشی نمو 5.8 فیصد تھی۔

دوسری جانب فچ نے بھی رپورٹ دی ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف مذکرات کے سبب پانچویں مرتبہ روپے کی قدر گرائی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ روپے کی قدر میں قلیل مدت عرصے میں استحکام دیکھا جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 2019 کی پہلی سہ ماہی تک حتمی معاہدہ ہوجائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت دوبارہ اپنے قدم جمائے گی۔

احمد علی کیف  11 ماه پہلے

متعلقہ خبریں