مون سون بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا دی، متعدد افراد زخمی درجنوں لاپتہ

 

پبلک نیوز: مون سون بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا دی۔ بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش میں سیلاب نے درجنوں جانیں نگل لیں، متعدد افراد زخمی اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق جنوبی ایشیا کے کئی ممالک میں مون سون بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ کئی روز سے جاری بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں نیپال میں مختلف حادثات پیش آئے۔

 

67 افراد جان بحق اور درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے۔ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے نیپال کے نو بڑے ہائی ویز بلاک ہو گئے۔

 

بھارت کی ریاستوں آسام، بہار اور تریپورہ کے اضلاع بھی سیلاب میں ڈوب گئے۔ مختلف حادثات میں 25 افراد ہلاک ہوئے۔ بنگلہ دیش کے پسماندہ علاقوں میں سیلاب کے نتیجے میں 14 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ 

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں