سری لنکا میں سیکیورٹی حکام نے مزید دھماکوں کی وارننگ جاری کردی

پبلک نیوز: سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر ہولناک دھماکوں کے بعد سیکیورٹی حکام نے مزید دھماکوں کی وارننگ جاری کردی۔ دہشت گرد آرمی کی وردی میں ملبوس ہو کر ایک وین کےذریعےمزید دھماکےکر سکتےہیں۔ حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر نقاب پر پابندی لگا دی

 

سری لنکا میں ایسٹر کے تہوار پر ہونے والے خودکش دھماکوں کے بعد سیکیورٹی حکام نے مزید دھماکوں کی وارننگ جاری کر دی۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گرد آرمی کی وردی میں ملبوس ہو کر ایک وین کے ذریعے مزید دھماکے کر سکتے ہیں۔

 

حالیہ خودکش حملوں کے بعد حکومت نے ملک بھر میں برقعے اور نقاب پر پابندی لگا دی ہے۔ نئے حکم نامے کے مطابق کسی بھی طرح سے چہرے ڈھکنا کہ اس سے کسی شہری کی شناخت چھپائی جاسکے اس پر ایمرجنسی ضابطے کے تحت پابندی ہوگی۔ تاہم حجاب اور سر ڈھانپنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں