آشیانہ اقبال کرپشن کیس، شہباز شریف کیخلاف 100سے زائد افراد گواہ بن گئے

لاہور(پبلک نیوز) آشیانہ اقبال کرپشن کیس، اپنے منطقی انجام کو پہنچنے کے قریب، نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں بطور گواہ پیش ہونے والوں کی لسٹ تیار کرنا شروع کر دی ہے۔

 

غریبوں کو چھت کی فراہمی کے نام پر آشیانہ اقبال میں کرپشن کے پہاڑ اب ریزہ ریزہ ہونے لگے۔ نیب لاہور نے آشیانہ اقبال پراجیکٹ کرپشن کیس کے حتمی ریفرنس کی تیاری شروع کر دی ہے۔ پبلک نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق آشیانہ اقبال ریفرنس میں 100 سے زائد افراد کو بطور گواہ پیش کیا جائے گا۔

 

100سے زائد گواہان میں ایل ڈی اے، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی، سی ایم سیکریٹیریٹ، نجی بنکوں کے ملازمین، پی اینڈ ڈی،ایس ای سی پی اور نیب کے ماہرین کوشامل کیا گیا ہے جبکہ احد خان چیمہ کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے اسرار سعید اور عارف مجید بٹ گواہان میں شامل ہیں۔

 

نیب دستاویزات کے مطابق سابق چیئرمین پی ایل ڈی سی شیخ علاولدین، شاہد لطیف، سابق گورنر اسٹیٹ بنک طارق باجوہ، ایم ڈی پیپرا شاہد حسین، عامرلطیف، طاہر خورشید معظم علی، کرامت اللہ چوہدری بھی گواہان کی لسٹ میں شامل ہیں۔ سابق چیئرمین پی ایل ڈی سی اسدالله فیاض، ارشد محمد، ایس ای سی پی سے جوائنٹ رجسٹرار سدرہ منصور اور غلام مصطفی شامل ہیں، بنکنگ ماہرین میں امین ہمایوں، کاشف مغل، حسین علی، شفیق اعجاز،محمد امین اور محمد عثمان سمیت 18 افراد شامل ہیں۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں