پاکستان ریلوےکو صرف ای ٹکٹنگ سے 20 کروڑ روپے سے زائد کی آمدن

اسلام آباد(پبلک نیوز) ای ٹکٹنگ کا کمال یا مسافروں کا اعتماد، پاکستان ریلوے کی ٹکٹوں کی فروخت میں نئے نئے ریکارڈ بننے لگے۔ پاکستان ریلوے کی تاریخ میں ایک دن میں ساڑھے چھ کروڑ سے زائد مالیت کی ٹکٹوں کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔

 

پاکستان ریلوے میں تبدیلیاں اور اہم اقدامات، ای ٹکٹنگ نظام سے یکم دسمبر کو اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں ریلوے کی 6 کروڑ 55 لاکھ 64 ہزار 320 روپے کی ٹکٹیں فروخت ہوئیں، یکم دسمبر کو فروخت ہونے والی ٹکٹوں کی مجموعی تعداد 51 ہزار 610 ریکارڈ کی گئی۔

 

اعدادوشمار کے مطابق ایک دن مین صرف آن لائن 15 ہزار570 ٹکٹس فروخت ہوئیں، آن لائن 2 کروڑ 64 ہزار 800 روپے مالیت کی ٹکٹس بک ہوئیں۔ یکم دسمبر کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی ٹکٹس، موبائل فون سے بک ہوئیں۔ 27نومبر کو بھی 5 کروڑ، 62لاکھ روپے مالیت کی ٹکٹیں فروخت کی گئی۔ پاکستان ریلوے کو صرف ای ٹکٹنگ سے 20 کروڑ روپے سے زائد کی آمدن ہوئی۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں