سری لنکا:گرجا گھروں، ہوٹلوں میں 8 دھماکے، متعدد افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

کولمبو (پبلک نیوز)سری لنکامیں خوشیوں کا تہوار ایسٹر آنسوؤں میں بدل گیا۔ گرجاگروں اورہوٹلوں میں یکے بعد  دیگرے8 دھماکے ہوئے۔ دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد290 سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔ صدر نے ملک میں غیرمعینہ مدت تک کرفیونافذ کردیا، سوشل میڈیاپربھی پابندی لگا دی گئی۔

 

سری لنکا میں دہشت گردی نے خوشیوں بھرا تہوار غم اور الم میں بدل دیا، ایسٹر پر خون کی ہولی کھیلی گئی، دارالحکومت کولمبو سمیت مختلف شہروں میں آٹھ دھماکے ہوئے، 3 دھماکے گرجا گھروں میں ایسٹر عبادات کے دوران ہوئے جبکہ 4 فائیو اسٹار ہوٹل بھی دہشت گردی کا نشانہ بنے، سری لنکن فورسز نے آپریشن شروع کیا تو ایک خود کش حملہ آور نے گھر میں تلاشی کے دوران خود کو اڑا لیا ، جس میں 3سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔

 

ریسکیو اداروں نے فوری طور پر آپریشن شروع کیا اور پانچ سو سے زائد زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا، شہریوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی گئی ہے، سری لنکن حکومت نے دھماکوں کے بعد امن و امان کی صورتحال قائم کرنے کے لیے مختصر وقت کےلیے کرفیو نافذ کرکے عارضی طور پر سوشل میڈیا پر بھی پابندی عائد کردی، مختلف کارروائیوں کے دوران سات مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں