اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد سال2019 میں 4 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد(رمیشہ قریشی) وزارت اوور سیز کی پرفارمنس میں بہتری، معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کے دور وزارت میں کل پانچ لاکھ سے ذیادہ بیرون ملک مقیم افراد کو روزگار ملا، گزشتہ سال سے اس سال تعداد میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد کا اضافہ ہوا۔

 

اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد سال 2019 میں چار لاکھ تیس ہزار سے تجاوز کرگئی۔ وزارت اوور سیز نے سال کے پہلے نو مہینوں میں چار لاکھ تیس ہزار پانچ سو انتیس افراد کو بیرون ملک ملازمت کیلئے رجسٹر کیا، جبکہ سال 2018 میں یہ تعداد صرف تین لاکھ بیاسی ہزار چار سو انتیس افراد تک محدود تھی۔ خلیجی ممالک سے معاہدوں اور حکومتی اقدامات سے اس تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

معاون خصوصی زوالفقار بُخاری کے دور وزارت کے بارہ مہینوں میں کل پانچ لاکھ سے ذیادہ افراد کو روزگار ملا، پچھلے سال کی نسبت پرفارمنس میں بہتری آئی ہے۔ پچھلے سال کے مقابلے میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد کا اضافہ قابل تحسین ہے۔ وزارت اوورسیز کے مطابق مستقبل میں متحدہ عرب امارات اور کویت میں روزگار کے سلسلے میں مزید افراد کو بھیجا جائے گا۔ بیرون ملک سے ترسیلات زر میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا۔ صرف ستمبر کے مہینے میں پاکستانیوں نے ایک ارب چوہتر کروڑ ڈالر سے زائد رقم پاکستان بھیجی۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں