'گیم  آف تھرونز' کا آخری سیزن متنازع ہو گیا

پبلک نیوز: معروف فنٹیسی ڈرامہ 'گیم آف تھرونز' کا آخری سیزن متنازع ہو گیا۔ شائقین نے سیزن 8 کے ریمیک کے لیے آن لائن پٹیشن شروع کر دی۔ اب تک 7 لاکھ سے زائد افراد اس درخواست پر دستخط کر چکے ہیں۔

 

ایچ بی او کی شہرہ آفاق فنٹیسی ڈرامہ گیم آف تھرونز کے آخری سیزن نے ڈرامے کے شائقین کو شدید مایوس کیا۔ ڈرامے کی اقساط 3، 4 اور 5 میں شو کی تاریخ کی بدترین ریٹنگ آئی۔

Image result for game of thrones

شائقین نے نئے اور قابل  رائٹرز کے ساتھ سیزن 8 کے ریمیک کے لیے آن لائن پٹیشن شروع کر دی۔ جس پر اب تک لاکھوں افراد دستخط کر چکے ہیں۔

Image result for game of thrones

سیزن کی مختلف اقساط میں کئی ناپسندیدہ واقعات پر رائٹرز کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر ہزاروں لوگ ڈرامہ کے رائٹرز کو "بیڈرائٹرز" کا لقب بھی دے چکے ہیں۔

Related image

آن لائن پٹیشن دائر کرنے کے لیے کلک کریں۔

حارث افضل  3 روز پہلے

متعلقہ خبریں