پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے بغیر ہی آئندہ مالی کیلئے 2ہزار ارب سے زائد کا بجٹ منظور

لاہور(پبلک نیوز) پنجاب اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2018-19 کے بجٹ کی منظوری دے دی، اپوزیشن بجٹ سیشن کے دوران احتجاج پر رہی اور ایوان میں نہ گئی۔ حکومت نے اپوزیشن کی غیر موجودگی میں بجٹ منظور کرا لیا، وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ کوئی ناجائز کام ہونے دینگے نہ جائز کام رکنے دینگے۔

 

پنجاب اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2018-19 کا 2 ہزار ارب سے زائد کا بجٹ منظور کر لیا، اپوزیشن بجٹ سیشن کے دوران ایوان میں نہ آئی۔ اپوزیشن نے بجٹ بحث میں حصہ لیا نہ ہی کٹوتی کی تحریکیں پیش کیں، اپوزیشن کی غیر موجودگی میں حکومت نے آسانی سے بجٹ منظور کروا لیا۔ حکومتی ارکان نے مطالبات زر اور فنانس بل منظور کر لیا۔


بجٹ منظوری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایوان سے خطاب میں کہا کہ حقیقت پسندانہ بجٹ کی منظوری پر ارکان کو مبارکباد دیتا ہوں، وزیراعلٰی نے اعلان کیا کہ آئندہ بجٹ سے قبل ارکان سے تجاویز بھی لی جائیں گی، عثمان بزدار نے شفاف حکومت کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ بجٹ کارروائی مکمل ہونے پر اسپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا جبکہ اپوزیشن نے دوبارہ اجلاس بلانے کے لئے کمر کس لی اور اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کرانے کا علان کر دیا۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں