ماسکو: ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، 2 بچیوں سمیت41مسافر ہلاک

پبلک نیوز: ماسکو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگنے سے دو بچوں سمیت  41 مسافر ہلاک ہو گئے، 33 مسافروں کو بچا لیا گیا۔

 

روس میں طیارے کو افسوسناک حادثہ پیش آیا، ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کے مطابق طیارے کے کیپٹن نے اڑان کے کچھ دیر بعد ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کی۔ اس دوران سخوئی سپر جیٹ طیارے کو آگ کے شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہنگامی لینڈنگ کے دوران کئی مسافروں نے ایمرجنسی دروازے اور سلائیڈز کی مدد سے نیچے چھلانگیں لگا کر خود کو بچایا۔

 

فلائٹ ماسکو سے مرمینسک جا رہی تھی، جبکہ طیارے میں عملے کے پانچ اراکین سمیت  78 افراد سوار تھے۔ 33 مسافر اور چار عملے کے اراکین بچنے میں کامیاب رہے۔ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں