موسم پھر سے انگڑائی لینے لگا، مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع

لاہور(پبلک نیوز) بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونا شروع ہو گئیں۔ مختلف علاقوں میں طوفانی بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ بعض علاقوں میں گھنگور گھٹائیں چھانے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ گرمی کے ستائے لوگوں نے پارکوں کا رخ کر لیا۔

موسم ایک بار پھر انگڑائی لینے کو تیار، مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا نئے سلسلے کا آغآز ہو گیا۔ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے بالائی علاقوں میں مون سون ہوائیں داخل ہونا شروع ہو گئیں۔گوجوانوالہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔ موسم خوشگوار ہونے سے شہری خوشی سے جھوم اٹھے۔ ایبٹ آباد میں بھی وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ سیلابی ریلے نے گلیات میں تباہی مچا دی۔ مشہور سیاحتی مقام ہرنومیں دکانیں کیبن اور جھولے بہہ گئے۔ تاہم کوئی  جانی نقصان نہیں ہوا۔

محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز تک اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مران ، کوہاٹ ڈویژن)، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، ساہیوال، ملتان ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی کر دی۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں