وزیراعظم پاکستان عمران خان دنیا کے 9ویں مقبول ترین عالمی رہنما بن گئے

لاہور (پبلک نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان ٹوئٹر پر نویں مقبول ترین عالمی رہنما بن گئے۔ عمران خان کے ٹوئٹر پر 94 لاکھ فالوورز ہیں۔ عالمی درجہ بندی اور اعداد و شمار والی ویب سائٹ 'دی اسپیکٹیٹر انڈیکس' نے رپورٹ جاری کر دی۔

 

تفصیلات کے مطابق عالمی درجہ بندی اور اعداد و شمار کے حوالے سے کام کرنے والی ویب سائٹ دی سپیکٹیٹر انڈکس کے مطابق گزشتہ سال اگست میں پاکستان کے کے وزیرِ اعظم بننے والےعمران خان کے ٹویٹر پر فالوورز کی تعداد 94 لاکھ ہے جبکہ مریم نواز کے 50 لاکھ اور بلاول بھٹو زرداری کے 32 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

 

ٹوئٹر پر مقبولیت کی اس فہرست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 5 کروڑ 95 لاکھ فالوورز کے ساتھ پہلے، نریندر مودی دوسرے عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس تیسرے  اور ترک صدر کا چوتھا نمبر ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں