خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں عید منانے کا اعلان مسترد، آج روزہ رکھا گیا

پبلک نیوز: مانسہرہ، ہزارہ، مالاکنڈ ڈوژن سمیت کئی اضلاع کے علما نے آج عید منانے کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے۔ ٹانک میں مرکزی جامع مسجد کی جانب سے سرکاری نوٹی فکیشن کی تردید کرتے ہوئے آج روزہ رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ سمیت ہزارہ بھر کے علما نے آج عید منانے کے اعلان کو مسترد کر دیا۔ ہزارہ ڈوژن میں آج روزہ رکھا گیا۔ مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع نے بھی صوبائی حکومت کے آج عید منانے کے اعلان کو مسترد کیا گیا جبکہ ٹانک میں بھی  مرکزی جامع مسجد کی جانب سے سرکاری نوٹی فکیشن کی تردید کی گئی۔ ٹانک میں بھی آج روزہ رکھا گیا۔

لوگوں نے وفاقی حکومت کے ساتھ عید منانے کا فیصلہ کر دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کا عید کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے۔ 28 روزوں پر عید کیسے منائیں۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں