ملیر پولیس کی کارروائی میں انتہائی مطلوب منشیات فروش خاتون گرفتار

کراچی(پبلک نیوز) ملیر پولیس کی بڑی کارروائی، انتہائی مطلوب منشیات کی سپلائی میں ملوث ملزمہ خاتون گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ فائن کوالٹی کی پانچ ہزار گرام چرس، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

 

ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق ملیر پولیس نے سکھن کے علاقے سے منشیات کی سپلائی کرنے والی مطلوب ملزمہ خاتون کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو منشیات کی بڑی مقدار کیساتھ گرفتار کیا۔ ملزمہ مسمات خدیجہ عرف ہادی سے فائن کوالٹی کی پانچ ہزار گرام چرس، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔

 

ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمہ خاتون کے خاندان کے متعدد افراد منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ ملزمہ خاتون پر بھی منشیات کے درجنوں مقدمات تھانہ ملیر سٹی، سکھن اور شرافی گوٹھ میں درج ہیں جن میں گرفتار ہو کر جیل جا چکی ہے۔ پولیس نے ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

عطاء سبحانی  5 روز پہلے

متعلقہ خبریں