سی ٹی ڈی، رینجرز کا مشترکہ آپریشن،انتہائی مطلوب دہشتگرد خان بادشاہ گرفتار

کراچی (پبلک نیوز) سی ٹی ڈی اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جند اللہ سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد خان بادشاہ کو گرفتار کیا ہے، دہشت گرد 2007ء میں وزیرستان سے کراچی اسلحہ لے کر آیا تھا، اس کے علاوہ ڈکیتیوں اور ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

 

سی ٹی ڈی کو انتہائی مطلوب دہشت گرد خان بادشاہ گرفتار کر لیا گیا۔ کراچی کے علاقے پراچہ چوک شیر شاہ میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکا کارروائی کی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق خان بادشاہ عف معاویہ کا تعلق کالعدم تنظیم جنداللہ سے ہے۔

گرفتار دہشت گرد سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں انتہائی مطلوب تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق خان بادشاہ 2007ء میں بھاری مقدار میں اسلحہ وزیرستان سے کراچی لے کر آیا۔ دہشت گرد نے 2007ء میں کراچی کے راشد منہاس روڈ پر نجی بینک میں 17لاکھ کی ڈکیتی کی۔ 2008ء میں قائد آباد کے نجی بینک سے 30 لاکھ روپے لوٹے۔

 

ملیر میں نجی بینک میں بھی 30 لاکھ کی ڈکیتی کی، مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو بھی گولی مار کر شدید زخمی کیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد خان بادشاہ 2010 میں شاہ لطیف ٹاؤن پولیس مقابلہ کےدوران فرار ہوا۔ دہشت گرد نے 2017ء میں لیاقت آباد کے نجی بینک میں بھی ڈکیتی کی۔

دو سیکورٹی گارڈز اور ایک پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد خان بادشاہ ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث رہا۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں