کلفٹن کراچی میں ماں نے اڈھائی سالہ بچی کو سمندر میں ڈبو کر قتل کر دیا

کراچی(تنویر منیر) کلفٹن میں بدبخت ماں نے اپنے ہی ہاتھوں سے اپنی خوشیاں ختم کر لیں،ڈھائی سالہ انعم کی سمندر نے لاش اگل دی، لاش آج صبح دو دریا کے قریب سے پولیس کو مل گئی۔ ملزمہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

کراچی میں پیش آنے والے دالخراش واقعہ، ماں نے اپنے ہی ہاتھوں سے اپنا گلشن اُجاڑ دیا۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں بدقسمت ماں نے اڈھائی سالہ انعم کو گزشتہ شام سمندر کی بے رحم لہروں میں پھینک دیا تھا۔ پولیس کو سمندر میں ڈوب کر مرنے والی ننھی بچی انعم کی لاش آج صبح دو دریا کے قریب سے مل گئی۔ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ نے کہا کہ ساحل پولیس نے ڈیفنس فیز 8 میں شہریوں کی نشاندہی پر 28 سالہ ملزمہ شکیلہ راشد کو گرفتار کیا تھا۔

اپنے ہاتھوں سے اپنی خوشیاں برباد کرنے والی ماں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ شوہر نے ایک ماہ قبل مجھے گھر سے نکالا اور والدین نے بھی گھر رکھنے سے انکار کر دیا تھا۔ دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد بچی کو سمندر میں پھینک دیا۔ پولیس نے ننھی بچی کو قتل کرنے والی ماں شکیلہ راشدہ کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں