چیف جسٹس کمیشن بنائیں، قاتل گرفتار ہونے چاہئیں، میری آواز اٹھی تو دنیا سنے گی: والدہ علی رضا عابدی

کراچی (اسامہ عتیق) علی رضا عابدی کی یاد میں کراچی پریس کلب میں تعزیتی تقریب منعقد کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ تعزیت کے لیے علی رضا عابدی کے گھر پہنچے۔ غمزدہ والدہ کا ضبط ٹوٹ گیا۔ انھوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو کیوں مارا گیا۔ چیف جسٹس قاتلوں کو گرفتار کروائیں۔ میری آواز اٹھی تو دنیا سنے گی۔

تفصیلات کے مطابق مقتول علی رضاعابدی کی یاد میں کراچی پریس کلب میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سماجی تنظیم کی جانب سے شمعیں روشن کر کے پھولوں سے خراج عقید ت پیش کیا گیا۔

کراچی پریس کلب میں منعقدہ تقریب میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس دوران نعرے بازی بھی کی گئی۔ فاروق ستاربھی تعزیتی تقریب میں پہنچے اور علی رضا عابدی کے قتل کو کراچی کا ناقابل تلافی نقصان قرار دے دیا۔

علی رضاعابدی کی والدہ نے پبلک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کمیشن بنائیں، قاتل گرفتار ہونے چاہئیں۔ تقریب میں شریک مقتول کابیٹا آبدیدہ ہو گیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ بھی مقتول کے گھر پہنچے اور اخلاق حسین عابدی سے بیٹے کے قتل پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ  کا کہنا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ سے اہم گرفتاری ہوئی ہے جانے والا تو چلا گیا مگر ظالم کو سزا ضرور ملے گی۔

احمد علی کیف  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں