ہیلمٹ نہیں تو اب پٹرول بھی نہیں، پابندی لازم بنانے کے لئے اہم اقدام

لاہور(پبلک نیوز) ہیلمٹ نہیں تو اب پٹرول بھی نہیں، ہیلمٹ کی پابندی لازم بنانے کے لئے سٹی ٹریفک پولیس نے ڈی سی لاہور کو خط لکھ دیا، تمام پیٹرول پمپس کو مراسلہ جاری کرنے کی درخواست کر دی گئی ہے۔عمل درآمد کے لئے احکامات کا انتظار۔

 

موٹر سایکل سوار افراد پر ہلیمٹ کی پابندی یقینی بنانے کے لئے سٹی ٹریفک پویس نے ضلعی حکومت سے مدد مانگ لی۔ ہیلمٹ کی پابندی کو یقنی بنانے کے لئے اب پٹرول صرف ان افراد کو ملے گا، جو باقاعدہ قانون کی پاسداری کر رہے ہوں گے۔ عوام نے قانون پر عمل درآمد کے لئے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے اچھا اقدام مانا ہے۔

 

سٹی ٹریفک پولیس نے ڈی سی لاہور کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے کہ پیٹرول پمپ مالکان، انتظامیہ کو پابند کیا جائے کہ وہ بغیر ہیلمٹ پیٹرول نہ دیں، وزیر صحت نے ٹریفک پولیس کے اقدامات کو سراہا۔ خط میں لاہور شہر کے تمام پیٹرول پمپس کو مراسلہ جاری کرنے کی درخواست کی گئی۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں