شیخ رشید دعا کریں کہ بلاول بھٹو کے لانگ مارچ کی نوبت نہ آئے: مولابخش چانڈیو

کراچی (پبلک نیوز) مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ شیخ رشید دعا کریں کہ بلاول بھٹو کے لانگ مارچ کی نوبت نہ آئے۔ بی بی کا بیٹا میدان میں نکلا تو سیلیکٹیڈ حکمرانوں کو  چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات پی پی پی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو بنیادی جمہوری انسانی اور صوبوں کے حقوق کیلئے نکلیں گے۔ مقابلہ آمریت کے پیروکاروں اور جمہوریت کے محافظوں کا ہے۔ جمہوریت اور عوام کی پہلے بھی فتحیاب ہوئے اب بھی آمریتوں کی پیداوار کو شکست ہوگی۔

مولابخش چانڈیو نے واضح کیا کہ آصف علی زرداری بدترین آمریتوں اور سیاسی مخالف حکومتوں کے ادوار میں باعزت بری ہوئے۔ اب بھی آصف علی زرداری جھوٹے مقدموں سے سرخرو ہوں گے، سیلیکٹڈ اپنی خیر منائیں۔ حکومت کو دشمن کی ضرورت نہیں، اپنے وزرا کے بیانات ہی کافی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ مہنگائی اور عوام دشمن پالیسیاں اس حکومت کو لے ڈوبیں گی۔ جو لوگ گیس کے بحران کی شکایت کرتے ہیں کل وہ بھاری بل لے کر سڑکوں پر ہوں گے۔ جھوٹ کے سہارے چھ ماہ یا ایک سال تو گذارا جا سکتا ہے پانچ سال نہیں۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں