ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو پارٹی سے مائنس کر دیا

کراچی (پبلک نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں سینیٹ انتخابات سے شروع ہونے والی تقسیم کا دی اینڈ ہو گیا۔ رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اختلافات کی خبریں درست قرارپائیں۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے فاروق ستارکومائنس کر دیا۔ بہادرآباد میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، لیکن فاروق ستار کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے نہ ہی جواب جمع کرایا۔ جس پر  رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

رابطہ کمیٹی نے اعلامیہ جاری کر دیا کہ کارکنان ڈاکٹر فاروق ستار سے کسی قسم کا میل جو ل نہ رکھیں۔

قبل ازیں 13ستمبر کو فاروق ستار نے استعفیٰ دیا تھا۔ جسے رابطہ کمیٹی 28 اکتوبر کو منظور کیا تھا۔ فاروق ستار کی رکنیت ختم ہونے سے کارکنان میں تشویش کی لہر ڈور گئی۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں