ایم کیو ایم لندن کے ایک اور سیٹ اپ کا انکشاف

کراچی (تنویر منیر) متحدہ لندن کا سیٹ اپ ساؤتھ افریقہ کے بعد سعودیہ سے آپریٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مبینہ طور پر پی ایس پی سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر نے اہم راز اگل دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ساؤتھ افریقہ ہی نہیں سعودیہ بھی ایم کیو ایم لندن کا دوسرا گڑھ بن گیا۔ ابراہیم حیدری سے گزشتہ روز گرفتارمبینہ پی ایس پی سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر نے اہم راز اگل دیئے۔ ملزم یاسین عرف چھوٹا ڈان متحدہ لندن کے ٹارگٹ کلر عالم بنگالی کے لیے کام کر رہا تھا۔

 پولیس کے مطابق ملزم یاسین عرف چھوٹا ڈان سانحہ چکرا گوٹھ کے بعد سعودیہ فرار ہوا۔ سعودیہ میں مقیم مطلوب ٹارگٹ کلرعالم بنگالی نے یاسین عرف چھوٹا ڈان کو سہولتیں فراہم کیں۔ ملزم نے قتل اور اغوا سمیت 14 وارداتیں انجام دیں۔

ملزم نے حال ہی میں متحدہ لندن کو خیرآباد کہہ کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ملزم زمان ٹاؤن میں پی ایس پی کاعہدہ دار رہا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف درج مقدمات میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں