متحدہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں نامزد فروغ نسیم، خالد مقبول ایف آئی اے کے سامنے پیش

پبلک نیوز: متحدہ پاکستان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں نامزد وفاقی وزراء فروغ نسیم اور خالد مقبول صدیقی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سامنے پیش، فروغ نسیم اورخالد مقبول صدیقی سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں نامزد وفاقی وزراء فروغ نسیم اور خالد مقبول صدیقی ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو گئے۔ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی سے تقریباً ایک گھنٹہ تک پوچھ گچھ کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فروغ نسیم پر 2013 سے 2015 کے درمیان ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے فنڈ میں 2 لاکھ 68 ہزار روپے جمع کرانے کا الزام ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں