متحدہ پاکستان نے متنازع بیانات پر فاروق ستار کو پارٹی سے نکالنے کا عندیہ دے دیا

کراچی (پبلک نیوز) متحدہ پاکستان نے متنازع بیانات پر فاروق ستار کو پارٹی سے نکالنے کا عندیہ دے دیا ۔ کنور نویدجمیل کا کہنا ہے کہ فاروق ستار نے بیانات سے پارٹی کونقصان پہنچایاایکشن لینے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی کے خلاف مسلسل بیان بازی پر پارٹی نے سینئررہنما فاروق ستارکو پارٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ اصل ایم کیو ایم نکھر رہی ہے۔ فاروق سے متعلق لب کشائی کریں تو اپنی ہی بے عزتی ہے۔

جامعہ کراچی کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کنورنویدجمیل نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا مینڈیٹ مان لیا۔ اب وہ کراچی میں کچھ کر کے بھی دکھائیں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں