وزیرِ اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان وفد کی ملاقات

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات، ملاقات میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد میں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وزیرِ قانون ڈاکٹر محمد فروغ نسیم، عامر خان، کنور نوید، وسیم اختر، امین الحق اور فیصل سبزواری شامل جبکہ وزیرِ منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار اور معاون خصوصی نعیم الحق بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وفد نے وزیرِ اعظم سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ دس سالوں میں کراچی اور حیدرآباد میں جعلی ڈومیسائل کی بنیاد پر ان بڑے شہروں کے مکینوں کو سرکاری نوکریوں میں ان کے جائز حق سے محروم رکھا گیا ہے۔ اس بدعنوانی اور غیر قانونی عمل کی تحقیقات کرائی جائیں۔

وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی گئی کہ صوبائی سطح پر این ایف سی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی مالیاتی کمیشن کے قیام پر عمل درآمد کویقینی بنایا جائے۔ صوبائی مالیاتی کمیشن کی تشکیل تک اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کراچی اور حیدرآباد جیسے بڑے شہروں کو ترقیاتی فنڈز میں ان کا جائز حق ملے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں