ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن گاڑی کے حادثے میں شدید زخمی

کراچی(حبیب اللہ) متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن کی گاڑی گھوٹکی سے کراچی واپسی پر حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں ایم کیو ایم کے رہنماء شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

 

متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے کیلئے گھوٹکی گئے، واپسی پر کراچی پہنچنے سے پہلے بحریہ ٹاؤن کے پاس ٹول پلازا کے قریب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ خواجہ اظہار الحسن کی گاڑی سے ان کے محافظ کی گاڑی بھی ٹکرائی، جس سے زیادہ نقصان ہوا۔ حادثے میں خواجہ اظہار الحسن شدید زخمی، انہیں آغا خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

 

ایم کیو ایم رہنماء خواجہ اظہار کے قافلے میں شریک ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء سنجے پروانی نے حادثے کے حوالے سے تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میری گاڑی سب سے پیچھے تھی۔ روڈ پر گڑھا کھدا ہوا تھا، علامت کوئی نہیں تھی جبکہ تعمیراتی کام کے باعث پڑی مٹی ڈرائیور کو نظر نہیں آئی، جس کے باعث گاڑی ٹکرا گئی۔ایم کیو ایم رہنماء عامر خان، فیصل سبزواری اور دیگر ہسپتال پہنچ گئے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں