مریم اور حسین نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ذکریہ شریف لندن سے گرفتار

لندن (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے مظاہرین میں شامل ایک نوجوان کو مکا مار دیا جس پر لندن پولیس نے جنید صفدر اور ان کے ہمراہ حسین نواز کے بیٹے زکریہ شریف کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے خلاف احتساب عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد پارٹی قائدین کی گرفتار کا موضوع ان دنوں اخبارات اور ٹیلی وژن کی شہ سرخیوں میں موجود ہے۔ جبکہ لیگی قائدین کے خلاف مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ لندن میں موجود ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر مظاہرہ کرنے والوں میں ایک نوجوان کو مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے مکا رسید کر دیا جس پر پولیس نے ان کو گرفتار کر لیا۔

جنید صفدر کا کہنا ہے کہ مظاہرہ کرنے والوں میں موجود شخص نے مجھ پر تھوکا اور مجھ حملہ بھی کرنے کی کوشش کی۔ جنید صفدر کے ہمراہ حسین نواز کے بیٹے زکریہ شریف بھی تھے۔ لندن پولیس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری جانب جنید صفدر نے جس شخص کو مکا مارا، اس کو زخم بھی آیا اور خون بھی نکلا۔ فوری طور پر اس شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 

اس واقعہ پر مریم نواز نے اپنا رد عمل ایک ٹویٹ کے ذریعہ دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مظاہرین لندن فلیٹ کے باہر جنید کو جب دیکھتے ہیں تو برے برے الفاظ اور القابات سے مخاطب کرتے ہیں جن میں زیادہ تر تحریک انصاف سے تعلق رکھتے ہیں۔ لہٰذا اس طرح کا رد عمل اس کی جگہ کوئی ہوتا تو اسی طرح دیتا۔

Tweet Maryam Nawaz

3 روز پہلے

متعلقہ خبریں