مسکارا لگانے سے آسٹریلوی خاتون کی بینائی چلی گئی

سڈنی (پبلک نیوز) ویسے تو مسکارا عورتوں کے فیشن کا لازمی جزو ہے مگر آسٹریلوی خاتون 25 سال تک روزانہ آنکھوں میں مسکارا لگانے سے آنکھوں کی روشنی کھو بیٹھی۔

سڈنی کی  رہائشی 50 سالہ ایک خاتون نے اپنے ساتھ پیش آنے والے عجیب و غریب طبی مسئلہ سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ وہ مسلسل 25 سال سے مسکارا لگا رہی تھیں اور ان کا  یہ طرز عمل انہیں تقریباً نابینا پن کے قریب لے گیا۔ جب بھی صبح اٹھتی تو پہلے سے لگے مسکارا کو ٹھیک سے صاف کیے بغیر دوبارہ مسکارا لگانے کا شوق پورا کرتی تھی۔

خاتون کے مطابق ایسا کرنے سے انہیں آنکھوں میں آہستہ آہستہ جلن اور خارش ہونے لگی جس سے چھٹکارا پانے کے لیے ڈاکٹرز نے انہیں آئی ڈراپ اور دیگر دوائیاں استعمال کے لیے دیں جس سے افاقہ نہ ہوا۔ جب تکلیف بڑھی تو ماہرِ چشم نے مختلف ٹیسٹ کرانے کا مشور دیا۔ تمام تر ٹیسٹ کرانے کے بعد اہم اور برا ترین انکشاف سامنے آیا۔

ٹیسٹ کے مطابق مسکارا کی وجہ سے پپوٹوں کے اندرونی حصوں میں سیاہ رنگ کے سخت پتھریلے دانے نما نمودار ہو چکے ہیں جن سے خاتون کی بینائی بری طرح متاثر ہوئی اور وہ تقریباً بصارت کی صلاحیت کھو بیٹھی۔ واقعہ سامنے آنے پر ڈاکٹرز نے خواتین کو میک اپ کی صفائی خصوصاً آئی لائنر صاف کرنے کی تلقین کرتے ہوئے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ  آنکھوں کے اندرونی لیش لائن پر آئی لائنر لگانے سے پرہیز کیا جائے۔ اگر اس طرح سے احتیاط نہ برتی گئی تو باقی سب کے حصہ میں بھی نابینا پن آ سکتا ہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں