ایل این جی کیس، مفتاح اسماعیل 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) ایل این جی کیس میں گرفتار مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔ سابق وزیرخزانہ کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کردی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق ایل این جی کیس میں گرفتار مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کو احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر محمود کے روبرو پیش کیا گیا۔ جج نے نیب ٹیم سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ کاز آف اریسٹ کہاں ہے؟ تفتیشی افسر نے وارنٹ گرفتاری کی نقل عدالت میں پیش کر دی۔ جج نے نیب ٹیم کو ہدایت دی کہ ایک دو دن اس عدالت میں میری ڈیوٹی ہے آپ تیار ہو کر آئیں، دوسری صورت میں آپ کی کارکردگی ضرور لکھوں گا۔

 

نیب حکام نے مفتاح اسماعیل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے غلطی سے 15 سال کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔ عدالت نے مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ دونوں ملزمان کو 19 اگست کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں