حکومت ہی مفتی پوپلزئی کو دے دیں، مفتی منیب کا جوابی مشورہ

کراچی (پبلک نیوز) حکومت ہی مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو دے دیں، ہرکام جلدی ہو جایا کرے گا۔ رویت ہلال کی چیئرمین شپ پوپلزئی کو دینے کی تجویز پر مفتی منیب نے وزیر اطلاعات  خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی کو جوابی مشورہ دے دیا۔

مرکزی رویت ہلال کی چیئرمین شپ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو دینے کی تجویز پر مفتی منیب الرحمان نے حکومت ہی ان کے ہاتھوں میں سوپنے کا مشورہ دے دیا۔

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کی جانب سے مفتی منیب الرحمان کو آرام دینے اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی بنانے کا مشورہ دینے کے جواب میں مفتی منیب نے کہا کہ حکومت ہی مفتی پوپلزئی کے کنٹرول میں دے دیں۔

مفتی منیب الرحمان نے مزید کہا کہ تمام کام چوبیس گھنٹے پہلے ہو جایا کریں گے۔ پشاور بی آر ٹی بھی حوالے کر دیں۔ شاید جلدی مکمل ہو جائے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں