عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

کراچی (پبلک نیوز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا۔

 

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں آج مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔ جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کی بنیاد پر چاند کا اعلان کرے گی۔

 

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ جبکہ بعض اضلاع کے علماء کی جانب سے کے پی کے حکومت کے عید منانے کے اعلان کا بائیکاٹ بھی کیا گیا ہے۔ شہریوں نے اعتراض اٹھایا ہے کہ 28 روزوں کے بعد عید کیسے منا سکتے ہیں۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں