آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، محمد عباس تیسرے نمبر پر آگئے

دبئی (پبلک نیوز) ابوظہبی میں مہمان آسٹریلین ٹیم کی بیٹنگ لائن تباہ کرنے والے محمد عباس کو کیرئر کی بہترین رینکنگ کا اعزاز مل گیا۔ اٹھائس سالہ فاسٹ بولر نے 17 وکٹوں کے ساتھ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ اور اب رینکنگ میں تیسری پوزیشن کا انعام پا لیا۔

کینگروز کو ابوظہبی میں ڈھیر کرنے کا انعام پاکستانی باؤلر محمد عباس کو مل گیا۔ آئی سی سی کی جارہ کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں محمد عباس 10 درجے ترقی کر کے تیسرے نمبر پر آگئے۔

پاکستانی باؤلر محمد عباس نے صرف 10 ٹیسٹ کھیل کر ٹیسٹ بولرز میں 829 پوائنٹس کے ساتھ یہ رینکنگ حاصل کی ہے۔ اس سے قبل محمد عباس 13 ویں نمبر پر موجود تھے۔ آسٹریلیا کے خلاف محمد عباس نے حالیہ سریز میں 17 وکٹیں اُڑائیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرے نمبر پر براجمان ہونے والے محمد عباس 10ویں پاکستانی بولر ہیں جنہوں نے 800 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی باؤلر محمدعباس نے صرف 10 ٹیسٹ میچز کھیل کر رینکنگ میں تیسرا نمبر حاصل کیا۔

 

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں