بونیر کا محمدعاقل محنت مزدوری کے ساتھ تعلیمی میدان میں بھی سرگرم

بونیر (پبلک نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقہ بونیر سے تعلق رکھنے والے محمد عاقل نے غربت کو اپنا نصیب نہیں سمجھا۔ دن بھر بازاروں میں محنت مزدوری کر کے اپنا پیٹ پال رہا ہے۔ تو ایسے میں محمدعاقل تعلیم کے میدان میں بھی پیچھے نہیں رہنا چاہتا۔

محمد عاقل جس نےغربت کے آگے ہتھیار پھینکنے کی بجائے، تعلیمی ہتھیار کے زریعہ غربت کوشکست دینے کی ٹھان لی ہے۔ خیبر پختونخواہ کے علاقہ بونیر سے تعلق رکھنے والا محمد عاقل جہاں پسماندہ حالات کی بنا پر بنیادی تعلیم سے محروم رہا۔ محمد عاقل اپنے گزربسر کرنے کے لیے دن بھی محنت مزدوری کرتا ہے تو شام کو کتابیں پڑھنے اور تعلیم حاصل کرنے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔

محمد عاقل تعلیم حاصل کر کے ملک کا مفید شہری بننا چاہتا ہے تاکہ وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے غربت سے چھٹکارا پاسکے۔ بونیر سے تعلق رکھنے والے محمد عاقل کا یہ خواب ایک غیر سرکاری تنظیم نے پورا کر دیا ہے۔ اب محمد عاقل دن بھر تو بازاروں میں گھوم پھر کر روزی کماتا ہے تو ساتھ ہی وہ اپنی تعلیم بھی حاصل کر رہا ہے۔

اگر حکومتی سرپرستی محمد عاقل جیسے بچوں کو ملے تو وہ بھی تعلیم کے میدان میں کسی طور پر بھی پیچھے نہیں رہ سکتے۔ وہ بھی تعلیم حاصل کر کے اپنا لوہا منواسکتے ہیں۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں