سنوکر کی دنیا میں پاکستان کو بڑی کامیابی، عالمی چیمپین بن گیا

پبلک نیوز: پاکستان کے نمبرون کیوئسٹ محمد آصف کی نمبر ون پرفارمنس، فلپائنی حریف کو شکست دے کر ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

 

پاکستان کے محمد آصف نے فلپائنی کیوئسٹ جیفری روڈا کو 5-8 سے ہرا کر آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

 

ترکی کے شہر انتالیہ میں کھیلے گئے ایونٹ میں محمد آصف گروپ میچز میں بھی ناقابل شکست رہے اور اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت دوسری مرتبہ ورلڈ اسنوکر چمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

 

محمد آصف 2017 اور 2013 میں ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم میں بھی شریک تھے جبکہ 2013 میں انہوں نے ایشین سکس ریڈ چیمپئن شپ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں