پی سی بی کے رویہ سے دلبرداشتہ محمد حفیظ کا کرکٹ چھوڑنے پر غور

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے رویہ سے دلبرداشتہ محمد حفیظ نے سینٹرل کنٹریکٹ میں بی کیٹگری ملنے پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔ مسلسل نظر انداز کیے جانے پر کرکٹ سے کنارہ کشی پر غور شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ آل راؤنڈر محمد حفیظ پی سی بی کے رویہ سے دلبرداشتہ ہو گئے۔ پروفیسر کے نام سے مشہور کرکٹر نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں 'بی' کیٹگری ملنے پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔

محمد حفیظ کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے لیے 333 بین الاقوامی میچز کھیلنے والےمحمد حفیظ نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کے بجائے کرکٹ سے کنارہ کشی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اے کیٹگری سے تنزلی کے باوجود تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے کھلاڑیوں فہیم اشرف، اسد شفیق، حسن علی، فخر زمان اور شاداب خان کے ساتھ 'بی' کیٹیگری میں موجود ہیں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں