قومی ٹیم دورہ انگلینڈ کیلئے آج رات روانہ ہو گی

لاہور (پبلک نیوز) قومی ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے آج رات روانہ ہو گی۔ کرکٹر محمد حفیظ نے کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی تمام فارمیٹس میں تیاری اچھی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

 

قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے لیے پر امید ہے کہ وہ پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ قومی کھلاڑیوں نے میڈیا سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑیوں کی تیاری بہت اچھی ہے، بہترین اسکواڈ منتخب ہوا ہے، بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بہتری نظر آئے گی۔

 

کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لیے جذبے کے ساتھ جا رہے ہیں امید ہے نوجوان کھلاڑی اچھا کھیل پیش کریں گے۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں