نیا صوبہ ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور کے اضلاع پر مشتمل ہو گا: شاہ محمود قریشی

ملتان (پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں آئینی ترمیمی بل پیش کر دیا گیا۔ نئے صوبے کے آئینی ترمیمی بل کو ایوان نے کثرت رائے سے منظورکیا۔ نیا صوبہ ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور کے اضلاع پر مشتمل ہو گا۔

 

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں آئینی ترمیمی بل پیش کر دیا گیا۔ نئے صوبے کے آئینی ترمیمی بل کو ایوان نے کثرت رائے سے منظورکیا۔ نیا صوبہ ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور کے اضلاع پر مشتمل ہو گا۔ جنوبی پنجاب کی علیحدہ اسمبلی آئینی ترمیمی بل میں تجویز کی گئی ہے۔ آرٹیکل 51 میں ترمیم سے جنوبی پنجاب صوبہ وجود میں آئے گا۔

 

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب اسمبلی کے لیے 120 نشستیں ہوں گی۔ جنوبی پنجاب کی سینیٹ میں بھی سیٹیں درکار ہوں گی۔ موجودہ پنجاب کی نشستیں 251 رہ جائیں گی۔ آرٹیکل 198 میں ترمیم سے جنوبی پنجاب کا الگ ہائی کورٹ بنے گا۔ بل کی منظوری کے لیے ہمارے پاس 2 تہائی اکثریت موجود نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دو تہائی اکثریت کے لیے دیگر جماعتوں کی حمایت درکار ہے۔ آرٹیکل 218 میں ترمیم کے بعد 5 صوبے بن جائیں گے۔ جنوبی پنجاب کا صوبہ حقیقی روپ دھارے گا۔ پیپلز پارٹی نے مثبت جواب دیا ان کا مشکور ہوں۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں