ملتان سلطانز نے بھی جیت کا مزہ چکھ لیا

دبئی (پبلک نیوز) تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں۔ شعیب ملک اور آفریدی کے تجربے نے ملتان سلطانز کو جیت دلوا دی۔ ملتان سلطانز نے دلچسپ مقابلے کے مقابلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا دیا۔ نوجوان علی شفیق شاندار باؤلنگ پر مرد میداں ٹھہرے۔

 

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل سیزن فور کی پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا۔ ایونٹ کے تیسرے روز دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ملتان سلطانز نے 126 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

 

شان مسعود نے 26، کپتان شعیب ملک نے 31 اور آفریدی کی 8 گیندوں پر 16 رنز کی اننگز نے ملتان سلطانز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

 

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔ لیوک رونکی کی 5 چھکوں کی مدد سے بننے والی ففٹی اور فہیم اشرف کے 14 گیندوں پر 20 رنز کی ناقابل شکست باری بھی دفاعی چمپئن کو شکست سے نہ بچا سکی۔

 

ملتان سلطانز کے جنید خان، شاہد آفریدی اور علی شفیق نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں