"سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کی اکثریت کتنی ہے جو حکومت گرانے کے خواب دیکھ رہے ہیں"

کراچی(پبلک نیوز) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت معیشت ٹھیک کرنے اور رکوریز کو بڑھانے کے بجائے دوسرے کاموں میں لگی ہوئی ہے۔ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پاس کتنی اکثریت ہے جو حکومت گرانے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

 

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ان ایکشن، صبح سویرے سندھ سیکرٹریٹ کا ہنگامی دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ نیو سیکریٹریٹ میں حاضری رجسٹر چیک کیا اور غیر حاضر اسٹاف پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ فنانس میں مختلف ڈپارٹمنٹ کے ترقیاتی بجٹ کی ریلیز چیک کی اور فنانس ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری اور دیگر سینئر افسراں کے ساتھ اجلاس بھی کیا۔

 

سندھ سیکریٹریٹ کے باہر غیرمناسب پارکنگ پر وزیراعلیٰ سندھ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری جی اے کو ہدایت کی کہ پرانی گاڑیوں کا آکشن کیا جائے۔ میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت معیشت ٹھیک کرنے اور رکوریز کو بڑھانے کے بجائے دوسرے کاموں میں لگی ہوئی ہے۔ وزیراعلی نے وفاقی کابینہ ای سی ایل میں نام نکالنے پر لاعلمی کا اظہار کیا۔

 

مراد علی شاہ نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی میں کتنی اکثریت ہے جو حکومت گرانے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ آج سال کے پہلے دن سیکریٹریٹ میں حاضری چیک کر کے پیغام دیا کہ نیا سال محنت اور جدوجہد سے کام کیا جائے۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں