خسارے کو کم کریں گے، پاکستان کی معیشیت کو مضبوط بنائیں گے: مراد سعید

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ای کامرس اور موبائل منی آڈر کی طرف جا رہے ہیں۔ خسارے کو کم کر دیں گے اور پاکستان کی معیشیت کو مضبوط بنائیں گے۔ اس ادارے کو ٹھیک کرنے میں ہم سب کو نیک نیتی سے کام کرنا ہو گا۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا الیکٹرانک منی آدر سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہونے کہنا تھا کہ میں اپنی تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تقریبا 2 ہفتہ پہلے اس ادارے کی ذمہداری مجھے ملی۔ پاکستان پوسٹ اتنا بڑا ادارہ ہونے کے باوجود 10 ارب روپے کے خسارے میں ہے۔ وہ لوگ غلط ہے جو کہتے ہیں کہ اس ادارے کا کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔

اس منصوبہ کے تحت 50 ہزار روپے تک رقم منتقل کر سکتے ہیں۔ ڈاک جس دن بھیجی جائے گی وہ اسی دن مل جایا کرے گی۔ خسارے کو کم کر دیں گے اور پاکستان کی معیشیت کو مضبوط بنائیں گے۔ ای کامرس اور موبائل منی آڈر کی طرف جا رہے ہیں۔ گھر تک رقم پہنچانے کی سروس کسی کے پاس نہیں ہے۔

اس ادارے کو ٹھیک کرنے میں ہم سب کو نیک نیتی سے کام کرنا ہو گا۔ ملک بھر میں رقوم کی تیز تر ترسیل کا خصوصی چینل تیار کر لیا ہے۔ وزیر مملکت مراد سعید نے سروس کا افتتاح کر دیا۔ رقوم کی ترسیل کے نظام کو 'الیکڑانک منی آرڈر' کا نام دیا گیا ہے۔ اس نظام کے ذریعہ پچاس ہزار تک کی رقوم فوری بھیجی جاسکیں گیں۔ ایک ہی دن میں پارسل کہ ترسیل کا نظام بھی متعارف کر دیا گیا۔ 20 شہروں کے لیے ترسیلی نظام کا بھی افتتاح کر دیا گیا۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں