پیپلز پارٹی نے این آر او کیلئے امریکہ کے پاؤں پکڑے: مراد سعید

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی برائے مواصلات و ڈاک مراد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے این آر او کے لیے امریکہ کے پاؤں پکڑے۔ عمران خان کے گھر کے طرف جانی والی سڑک ذاتی پیسوں سے تعمیر ہوئی۔ رائیونڈ والے گھر کی سڑک سرکاری خزانے سے بنتی ہے۔ سابق فاٹا میں میڈیکل یونیورسٹی بنے گی۔

 

قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کی تقریر پر جوابی تقریر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول نے بار بار حکمرانی کا لفظ استعمال کیا۔ میں ان کو بتاؤں کہ وہ حکمرانی کے لئے ہی آتے ہیں۔ بلاول نے جنرل مشرف کا ذکر، جنرل ضیاء کا کیا لیکن ایوب خان کا ذکر نہیں کیا۔

 

مراد سعید کونڈا لیزا رائس اور بارک اوباما کی کتاب ایوان میں لے آئے۔ دونوں کتابوں کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے این آر او کے لئے امریکہ کے پاؤں بھی پکڑے۔ این آر او انہوں نے ملک کے لئے نہیں کیا بلکہ اپنے لئے کئے۔ این آر او میں پیپلز پارٹی نے شرائط رکھیں کہ ان کی قیادت پر مقدمات کو ختم کیا جائے۔ بینظیر نے کہا کہ مجھے تیسری دفعہ وزیراعظم بنانے کے لئے راہ ہموار کی جائے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہاں ایک نہیں دو پاکستان اب بھی چل رہے ہیں۔ آج بھی ملک لوٹنے والے بڑوں کے پروڈکشن آرڈرز جاری ہوتے ہیں غریب جیلوں میں سڑتے ہیں۔ عمران خان کے گھر کے طرف جانی والی سڑک ذاتی پیسوں سے تعمیر ہوئی۔ رائیونڈ والے گھر کی سڑک سرکاری خزانے سے بنتی ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ شریف خاندان کی باہر تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں۔ بے دردی سے اپنی ذات پر خرچ کئے گئے پیسے واپس کرنا ہوں گے۔ بزرگ باپ کی گرفتاری پر بلاول کو افسوس لیکن جو بچے تھر میں بھوکے وہ کسی کے بچے نہیں تھے؟

 

مراد سعید کا کہنا تھا کہ شریف خاندان پر 2751پولیس اہلکار لگائے گئے تھے۔ ان کی سیکیورٹی پر 500کروڑ خرچ آتے تھے۔ وزیر اعلی کی چار رہائش گاہوں کو سرکاری خرچ دیا جاتا رہا۔ نوازشریف نے 60کروڑ سے ایک ارب ڈالر تک موٹروے کی مختلف سڑکیں گروی رکھیں۔ سابق فاٹا میں میڈیکل یونیورسٹی بنے گی۔

 

دوسری کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آصف علی زرداری تھے جو کہتے ڈرون مارتے ہوتو مارتے رہے مجھے تکلیف نہیں ہوتی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تھر سمیت 50فیصد بچے سندھ میں غذائی قلت کا شکار ہوئے۔ تھر میں 104ارب پانی پر خرچ کرنے کا دعوی کیا گیا۔ تھر میں 2015سے لے کر 2119بچے بھوک سے مرگئے۔ سپریم کورٹ نے سندھ کو کرپٹ ترین صوبہ قرار دیا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں