وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی مزار قائد پر حاضری، فاتحہ خوانی

کراچی (پبلک نیوز) پی ٹی آئی رہنما وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر نیوی کے چاق و چوبید دستے کے جانب سے  سلامی بھی دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے مزار قائد پر حاضری دی اور نیوی کے چاق و چوبند دستے کی سلامی بھی دی، مزار قائد پر حاضری کے بعد وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

وزیرمملکت مراد سعید نے  مزار قائد پر پارٹی عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہمارا عزم ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے بہت شور شرابہ کیا جا رہا ہے۔ چور اور ڈاکوؤں کے احتساب پر اپوزیشن خوف کا شکار ہو جاتی ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کا خواب پائندہ تکمیل ہو گا عمران خان نے تمام وعدے پورے کیے ہیں۔ ملک میں قرضہ پچھلی حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے ہے۔ ہم نے اپنی وزارت میں احتساب کا عمل شروع کیا جو جاری ہے۔ ٹاسک فورس بنانے کا مقصد بیرون ملک اکاؤنٹس میں پاکستانیوں کی رقم واپس لانا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف مہم سے اب تک ہزاروں ایکڑ اراضی واگزار کرائی، پاکستان میں زمینوں کے قابضین بڑے مافیا ہیں۔ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں