ن لیگ نے بڑے منصوبے کمیشن کے حصول کیلئے شروع کیے: مراد سعید

پبلک نیوز: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ن لیگ نے بڑے منصوبے کمیشن کے حصول کے لیے شروع کیے۔ نوازشریف، احسن اقبال اور ان کے فرنٹ مین جاوید صادق نے کمپنیوں سے معاہدے کیے۔

ن لیگ پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے بڑے منصوبے کمیشن کے حصول کے لیے شروع کیے۔ قومی خزانے کا 60 سے 70 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

مراد سعید نے کہا کہ جاوید صادق احسن اقبال کا فرنٹ مین تھا۔ نوازشریف، احسن اقبال اور ان کے فرنٹ مین جاوید صادق نے کمپنی سے معاہدہ کیا۔ جاوید صادق کی کرپشن سے متعلق کئی ثبوت ہیں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں