تھر میں بھوک کی وجہ سے 1500بچے مر گئے، سندھ کی بات کریں تو شور کرتے ہیں: مراد سعید

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے مواصلات اور ڈاک مراد سعید نے کہا ہے کہ تھر میں بھوک کی وجہ سے 1500بچے مر گئے۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے۔ بلاول بھٹو ایک حادثاتی چیئرمین ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی تقریر کے جواب میں جذباتی انداز میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لمبی تقریریں کرتے ہیں، جب سننے کی بات آتی ہے شورکرتے ہیں۔ میں ایوان میں بلاول بھٹو کی تقریر سننے نہیں آیا۔

انھوں نے کہا کہ بلاول لاڑکانہ میں پھیلنے والے ایڈز کے بارے میں بتائیں۔ تھر میں بھوک کی وجہ سے1500بچے مرگئے۔ 2ہزار ارب سندھ کو دیئے گئے وہ پیسے کہاں گئے۔ آصف زرداری کا بیرون ملک پڑے ہوئے مال کا حساب دیں۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کے حوالے سے تنقید کے نشتر برساتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فالودہ والے، پاپڑی والے کے اکاؤنٹس میں پیسے کہاں سے آئے۔ ایان علی اور بلاول بھٹو کو ایک ہی اکاؤنٹ سے پیسہ گیا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ایک حادثاتی چیئرمین ہیں۔ ایک پرچی لے کر آیا اور چیئرمین بن گیا، کیا یہ مذاق نہیں ہے۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے۔ ہمیں  پتہ تھا سندھ کی بات کریں گے تو یہ شور مچائیں گے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں