'پرچی والے حادثاتی چیئرمین' کی گفتگو اور بیانیہ دونوں ہی کنفیوژ ہیں: مراد سعید

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر مواصلات و ڈاک مراد سعید نے کہا ہے کہ فریال بی بی کو کسی سیاسی مقدمے میں گرفتار نہیں کیا گیا۔ ان کو نواز شریف کے دورِ حکومت میں بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس کے مقدمہ میں تحویل میں لیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس "پرچی والے حادثاتی چیئرمین" کی گفتگو اور بیانیہ دونوں ہی کنفیوژ ہیں۔ نیب پھوپھو کو گرفتار کرتا ہے "پرچی والا حادثاتی چیئرمین" بجٹ پر تبصرے شروع کر دیتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ فریال تالپور کی گرفتاری کے بعد بلاول کے تقریر نویس کی مشکلات بڑھ گئیں۔ جو تقریر بلاول کو بجٹ پر یاد کروائی گئی وہ انہوں نے پھوپھو کی گرفتاری پر کرڈالی۔ بجٹ کے لیے اب نئی تقریر لکھنی اور رٹوانی پڑے گی۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ "پرچی والے حادثاتی چیئرمین"، ان کے والد اور ان کی پھوپھو کسی کے پاس بھی اس لوٹ مار کا جواب نہیں۔ "پرچی والے حادثاتی چیئرمین" دھمکیاں بعد میں دیں پہلے اپنے بڑوں کی لوٹ مار کا جواب دیں۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں